اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پر حکومتی پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حاجی آصف سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ دو مئی 2021کو 7500والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونا تھی ، قرعہ اندازی سے دو دن قبل اچانک پابندی لگا دی گئی ۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔