پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

   کراچی میں شدید ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

datetime 14  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا، شہر میں کل سے 17 مئی کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 17 مئی کے دوران ہونے والی گرمی طوفان کے اثرات ہیں،دن میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری تک جاسکتا ہے

،طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ بحیرہ عرب کےجنوب مشرقی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں کی جانب ہےبحیرہ عرب میں ہونے والی سرکیولیشن کے باعث سمندر طغیانی کی سی کیفیت رہ سکتی ہے۔ ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، ہوا کا واضح کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق سے 1650کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج دیر رات ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تائو تے ( tauktae) رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے، سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہ سکتی ہے، مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوتی ہیں، ہائی ٹائیڈ 3فٹ تک جاتی ہے، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3فٹ سے زائد جاسکتی ہیں اس وجہ سے سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…