بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز، بحریہ ٹاؤن نے ویڈیوز کو گمراہ کن اور تمام الزامات کی تردید کر دی

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) بحریہ ٹاؤن نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز کو گمراہ کن قرر دے دیا اور تمام الزامات کی تردید کر دی، تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نہ کبھی کسی زیادتی یا غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنا ہے  اور نہ مستقبل میں ایسی سرگرمی میں شامل ہو گا۔ بحریہ ٹاؤن کے مطابق حقیقت

میں مقامی بااثر سیاسی افراد اور لینڈ مافیا مل کر بحریہ ٹاؤن کو بلیک میل کر رہے ہیں اور اپنے سیاسی و مالی مفادات کی خاطر بحریہ ٹاؤن کراچی کی قانونی طور پر الاٹڈ زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی پلاٹس بنا کر بیچ رہا ہے، گردش کرتی ویڈیوز میں واضح ہے کہ یہ کسی آبادی کے قریب نہیں اور نہ ہی یہاں کوئی گھر ہے جس کو گرایا گیا ہو بلکہ یہ وہ زمین ہے جہاں پر یہ مافیا پلاٹس کی کٹنگ کرکے بیچنے کی غیر قانونی کارروائی میں مصروف ہے، قانونی طور پر الاٹڈ شدہ زمین کا قبضہ بحریہ ٹاؤن کا حق ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے مطابق چند روپوں کی خاطر معصوم لوگوں کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد کو پورا کیا جا رہا ہے، اردگرد کے راستے بلاک کئے گئے ہیں اور گوٹھ سمیت بحریہ ٹاؤن مشینری کو نقل و حرکت سے نہ صرف روکا جا رہا ہے بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، بحریہ ٹاؤن کراچی نے کسی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں کیا ہے اگر کوئی شخص ایک انچ بھی اپنی ملکیت، زمین پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ یا غیر قانونی کام ثابت کر دے تو بحریہ ٹاؤن اس کا ذمہ دار ہو گا، بحریہ ٹاؤن نے پہلے بھی آزادانہ تحقیقات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی کرنے کے لئے تیار ہے۔ بحریہ ٹاؤن نے نہ صرف اپنے قریب کے گوٹھوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں بلکہ ان علاقوں میں معاشی ترقی، پانی، بجلی،

صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، بحریہ ٹاؤن کراچی سندھ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے، یہاں لوئر مڈل کلاس لوگوں کو ورلڈ کلاس لائف سٹائل اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کی گئی ہے، رہائشیوں کو عالمی سطح کی سہولیات، سکیورٹی، سکولز، یونیورسٹی، ہاسپٹل، تھیم پارک، چڑیا گھر، روڈ نیٹ ورک، پانی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…