منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 249 ضمنی انتخابات ایک پارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 249 پر پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر کے آفس میں دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کابائیکاٹ کردیا ہے۔تحریک انصاف نے بھی نتائج تسلیم نہ

کرتے ہوئے دوباہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امیدواروں نے الزام لگایا ہےکہ جو پولنگ بیگ لائے گئے ان پر سیل نہیں لگی ہوئی اور وہ کھلے ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔امیدواروں نے دوسرا اعتراض یہ کیا ہےکہ انہیں فارم 45 اور 46 مہیا نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح بھی آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے، ہمیں کم از کم فارم پر دستخط تودکھائیں۔انہوں نے کہا کہ جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا، ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہوگی، صرف پیپلزپارٹی اندر بیٹھی ہوئی ہے، ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے، کہیں گے دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہورہا ہے اسے رکوائیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دیے اور دستخط کی جانچ پڑتال نہیں کرنے دے رہے، ہمیں کہا کہ صرف فارم 45 دیکھنے دیں گے، بیلٹ باکس پر سیل نہیں لگی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…