اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) اپریل 2021 میں مہنگائی کا سالانہ گراف 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 11.10 فیصد پر جا پہنچا جو 19 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں مرغی 93 فیصد، ٹماٹر 81 اور انڈے 42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں 31.62 فیصد ہوا۔گندم 27 اور آٹے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا، گھی 21 فیصد، دودھ 20، چینی 18 اور کوکنگ آئل 19 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ صرف اپریل میں سبزیوں کے بھا 30 فیصد جبکہ پھلوں

کے 22 فیصد بڑھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت غذائی اجناس اور مشروبات کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ صحت کی سہولیات بھی 9 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔کپڑے اور جوتے خریدنے کے لیے بھی عوام کو تقریبا 12 فیصد زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی جبکہ رہائش، بجلی، پانی اور گیس کے چارجز میں سالانہ 9.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت نے اپریل میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ سے کم یعنی 8 سے ساڑھے 9 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…