لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز میں فضائی آپریشن کی طرح مسافر ٹرینوں کے ذریعے سامان لیجانے کے حوالے سے باقاعدہ شرح مکمل کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مسافر کو کسی بھی مسافر
ٹرین کی اکنامی کلاس سمیت اے سی سٹینڈرڈ، بزنس کلاس اور لوئر اے سی کے مسافروں کو اپنے ہمراہ 20 کلو وزنی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرین کی اے سی سی سلیپر کے مسافر 50 کلو وزنی سامان اپنے ہمراہ لے کر جا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کردیا گیا ہے۔ اضافی سامان بذریعہ کارگو لے جایا جاسکے گا اور اضافی سامان پر فی کلو کے حساب سے مسافروں کو چارجز ادا کرنا ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے میں سامان کی ترسیل کے حوالے سے نئی شرح کا فیصلہ ریلوے کی آمدنی بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے شعبہ کمرشل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ٹرینیوں میں مقررہ شرح سے ہٹ کر سامان لے جانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اسے ناکام بنائیں۔