اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا‎

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (ہفتہ )مزدوروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ کورونا وباء کی تیسری لہر میں شدت کے باعث جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد نہیں ہوں گی تاہم بعض تنظیموں کی جانب سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے کورونا ایس او پیز کے ساتھ محدود پیمانے پر علامتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یکم مئی کوملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے، بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی بروز ہفتہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا ۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا یوم مزدور پر کہنا ہے کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں -1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگرکرتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…