جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تمام جماعتوں کی چھٹی، مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رہ گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) تمام جماعتوں کی چھٹی، مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان رہ گیا، نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 249 کراچی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 72کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6324 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔کالعدم تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ لے کر چوتھی، پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4123 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اس حلقے میں تیس امیدوار مدمقابل ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی میں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، حلقہ این اے 249 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے۔حلقے کے 184 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی تاہم گرمی کی شدت اور رمضان المبارک کے باعث ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی

فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون حلقے میں موجود تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس حکام کو ان ارکانِ اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کے لیے خط لکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…