جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

این اے 249 ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کی شکایات موصول ہونا شروع

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

کراچی ،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی الیکشن میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی شکایات ابھی سے موصول ہونا

شروع ہو گئی ہیں۔بلدیہ کے پولنگ اسٹیشن 225 میں ووٹرز نے عملے پر بلے پر مہر لگوانے کا الزام عائد کیا ہے۔پولنگ اسٹیشن 225 میں خواتین سے زبردستی ووٹ کاسٹ کرانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔خواتین کو زبردستی بلے پر مہر لگانے کا کہا جا رہا ہے۔ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری مرضی جس کو بھی ووٹ دیں لیکن بلے پر مہر لگانے کے لیے کہاں جا رہا ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کریں، عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے، عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلا ئوکے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں، ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…