منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پٹرول پمپس کی بندش کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میںتمام تجارتی سرگرمیوں، بازاروں اورمارکیٹس ماسوائے میڈیکل سروسز اور میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز ، تندور، ہوٹلز ( صرف ٹیک اوے کیلئے) اور پٹرول پمپس کو شام 6بجے سے سحری کے اوقات تک بند کرنے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کے

احکات جاری کیے ہیں ماسوائے میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، بیکریز، کریانہ سٹورز(جن میں بڑے شاپنگ مالز شامل نہیں) ،دودھ، گوشت، مرغی ، ٹائرپنکچر شاپس،سبزی و فروٹ کی دکانیں،تندور، ہوٹلز( صرف ٹیک اوے) اور پٹرول پمپس ۔ہر طرح کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات، کھانے پینے کے پروگرام، وغیرہ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ 50فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سنیماگھروں،مزارو ں پر اجتماعات ، بازاروں، مارکیٹس، عوامی مقامات اور سفر کے دوران فیس ماسک نہ پہننے، ہر طرح کے کھیل کود کی سرگرمیوں اور انڈور جمز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق کورونا وائرس کی شدت اور تیزی سے پھیلائو کے تدارک اور بہتر عوامی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی اس پابندی کا اطلاق 30یوم تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…