اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی غالب آئی سرمایہ کاروں کی54ارب روپے سے زائد رقم ڈوب گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

کراچی ( این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کا رجحان غالب آگیا اور کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاون کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 47.59فیصد کمپنیوں کے

شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو54ارب17کروڑ79لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 10.33فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45936پوائنٹس کی بلند سطح پرگیاتاہم بعد ازاں  متوقع لاک ڈاون  سے کاروبار متاثر ہونے کے خدشات کے باعث حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 45161پوائنٹس کی نچی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس217.01پوائنٹس کی کمی سے18580.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس210.73پوائنٹس کی کمی سے 30635.26پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر395کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 191میں کمی اور16میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب31ارب24کروڑ27لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب77ارب6کروڑ48لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ 100روپے کے اضافے سے9899روپے اورنیسلے پاکستان90.50روپے کے اضافے سے5840.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو38.01روپے کی کمی سے1499.99روپے اورشیزان انٹر26.52روپے کی کمی سے327.14روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…