اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، 154روپے بھی کراس کر گیا ‎‎

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |
ڈالر ریٹ

اسلام آباد (آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹوں میںپیر کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباوٗ برقرار رہااور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید20پیسے کے اضافے سے154.15روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں154.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے

اضافے سے153.80روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے بڑھ کر154.15روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر154.80روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید185روپے سے بڑھ کر186 روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے بڑھ کر216روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر154کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر95پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے بڑھ کر153.90روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 152.70روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر154.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں3روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر185روپے اور قیمت فروخت1894روپے سے بڑھ کر187روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں1.20روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…