منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری اور شہریار کی محبت ثنااور دائودکے آگے کچھ بھی نہیں لیکن ۔۔۔ لاہور یونیورسٹی سے نکالی جانیوالی حدیقہ نے پیغام جاری کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف لاہور میں اظہار محبت کی پاداش میں نکالی جانے والی حدیقہ بھی ثنااوردائود کی محبت کی داستان سے متاثر ،تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل لاہور یونیورسٹی میں طالبہ حدیقہ نے اپنے دوست شہریار سے گھٹنوں پر بیٹھ کر اظہار محبت کیا

اور انہیں شادی کی پیشکش کی جسے نوجوان لڑکے نے قبول کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگا لیا ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی جس کے بعد یونیورسٹی نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں طالبعلموں کو جامعہ سے ہی فارغ کر دیا تھا۔ دونوں طالبعلموں کو یونیورسٹی میں دوبارہ داخل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر بھر پور مہم بھی چلائی گئی تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ۔حدیقہ نے ثنااور دائود کی لازوال اور بے لوث محبت کی کہانی پڑھی اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھی تو وہ اس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں ، حدیقہ نے ثنااور دائود کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ میری اور شہریار احمد کی محبت کی کہانی ثنااور دائود کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ، میری دعا ہے کہ شہریارپر کبھی کوئی مصیبت نہ آئے لیکن میں اسے ایسے ہی پیار کروں گی جس طرح ثنادائود کے ساتھ کر تی ہے۔یاد رہے کہ ثنااور دائود کی منگنی ہو چکی تھی لیکن گھر میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دائود بری طرح جھلس

گئے جس کے باعث ڈاکٹروں کو ان کی زندگی بچانے کیلئے دونوں بازو اور ایک ٹانگ جسم سے الگ کرنی پڑی ، دائود کی معذوری کو دیکھ کر ثناکے گھر والے رشتہ کے خلاف ہو گئے لیکن نوجوان لڑکی نے حوصلہ نہیں ہارا اور وہ دائود کی محبت میں گھر چھوڑ آئی اور پھر بعد میں دائود سے نکاح کرلیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…