بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ترسیلی لائنوں اور پاور ہائوس کی سالانہ مرمت کامیابی کیساتھ مکمل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو گئی

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)ترسیلی لائنوں اور پاور ہاس کی سالانہ مرمت کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے گزشتہ رات بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع ہو گی اور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو

525 کلو وولٹ روات ،نوکر ترسیلی لائن کی مرمت کے لئے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پلانٹ کی 18 فروری سے بندش کی اجازت دی تھی۔ این پی سی سی کی جانب سے پلانٹ کی بندش کی اجازت پانی کے کم بہا ئوسیزن کے دوران دی گئی تھی تاکہ بجلی کی پیداوار کا کم سے کم نقصان ہو۔این ٹی ڈی سی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران ہی نیلم جہلم  ہائیڈروپاور کمپنی کی جانب سے پاور ہائوس میں بجلی کے پیداواری یونٹس کی مرمت بھی کی گئی۔ اسی دوران ڈیم سائٹ پر واٹر ریگولیشن سے متعلق الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی سالانہ مرمت کا کام بھی سرانجام دیا گیا۔این ٹی ڈی سی نے ترسیلی لائنوں جبکہ واپڈا نے پاور ہاس کی سالانہ مرمت کا کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیا، جس کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو گزشتہ رات آپریشنل کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے اپریل2018   میں بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوا تھا اوریہ اب تک نیشنل گرڈ کو ساڑھے گیارہ  ارب یونٹ پن بجلی مہیا کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…