منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گنج پن کے شکار افراد کیلئے خوشخبری

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(یواین پی) ماہرین کے مطابق ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گنجے مرد قابل تجدید شمسی توانائی پیدا کرنے کے لیے اپنے سر کا استعمال کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک ہسپانوی اسٹارٹ اپ کمپنی

نے ایک دلچسپ منصوبہ پیش کیا ہے جس میں گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی شمسی توانائی پیدا کرسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس ڈیزائن میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہوجائے۔رپورٹ کے مطابق ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکرو چپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میں استعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارآمد ہیں جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں کیونکہ وہ طاقت اور رفتار سے سورج کی روشنی کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 42 مردوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا، کھوپڑی میں مائیکرو چپ لگانے کے لیے بس ایک مختصر آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…