ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنی گالہ میں فائرنگ

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بنی گالہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ فائرنگ کے

نتیجے میں تین لوگ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی شکایت پر بنی گالا تھانے کے سٹیشن ہاس آفیسر کے سوا تمام عملے کو ہٹا دیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر سے دو الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک درجن سے زائد ماتحت افراد (کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل) ، تین سب انسپکٹرز اور تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ہٹایا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈ یا کو بتایا کہ پولیس تھانے کے عملے کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔ چند روز قبل ہی نئے تعینات ہونے والے آئی جی پی قاضی جمیل

الرحمن نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم خان نے آئی جی پی کو بتایا تھا کہ پولیس اسٹیشن کے عملے نے ایک ٹرک ڈرائیور سے رقم حاصل کی ہے ، ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگایا گیا اور پولیس اسٹیشن کے عملے کی شناخت کے لیے فون کیا گیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا تاہم ٹرک ڈرائیور نے بہانہ کیا کہ وہ اس سے پیسے لینے والوں کی شناخت نہیں کرسکتا ہے۔اگلے ہی روز آئی جی پی نے تھانے کے عملے کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے موثر انتظامیہ کے لیے پولیس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے

اسٹیشن ہاس آفیسر کے طور پر کام کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن کی سطح پر اصلاحات متعارف کرانے کے بعد یہ اقدام اٹھایا تھا۔اس بارے میں جب ڈائریکٹر میڈیا اسلام آباد پولیس کے ایس پی محمد بلال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ بنی گالہ پولیس اسٹیشن کا عملہ ہٹا دیا گیا ہے

کیونکہ ان کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جب آئی جی پی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ایس پی نے کہا کہ ‘مجھے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی جواب دے سکوں گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…