منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد نیا کام شروع کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے

گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات تو فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔ تاہم ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ کی ویب سیریز کا نام ”راز” ہے۔حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں اردو فلکس کے لیے اوریجنل مواد پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر دو ویب سیریز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جن میں پہلی علیزے شاہ کی ویب سیریز”دلہن اور ایک رات” شامل ہے۔ جب کہ دوسری ویب سیریز حریم شاہ کو لے کر بنائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…