اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شعیب ملک کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/مکوآنہ(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی کوتیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض دونوں کار پر ریس لگا رہے تھے

کہ شعیب ملک نے گاڑی تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو دیا، شعیب ملک جب وہاب ریاض کی گاڑی کو کراس کرنے لگے تو ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں شعیب ملک کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا گاڑی کا انجن کا حصہ مکمل طور تقریبا تباہ ہوچکا ہے، تاہم خطرناک حادثے میں قومی کرکٹر شعیب ملک محفوظ رہے ہیں۔جس پر شعیب ملک نے اللہ کا شکرادا کیا ۔ حادثے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کی ڈرافٹنگ جیسے ہی مکمل ہوئی تو تمام کھلاڑی اور فرنچائز آنرز واپس روانہ ہورہے تھے، شعیب ملک سپورٹس کار پر آئے تھے ان کی گاڑی کا کافی چرچہ ہورہا تھا،جیسے ہی شعیب ملک اور وہاب ریاض نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے نکلے تو گاڑی کے سلنسر کی کافی آواز تھی، گاڑیاں ابھی 100میٹر رفتار سے چلی تھیں کہ تیزی رفتاری کے باعث تین گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی ٹرک میں جالگی، وہاب ریاض نے نئی گاڑی لی ہوئی تھی ، جبکہ شعیب ملک کی 2003 ماڈل کی گاڑی ہے۔تاہم شعیب ملک اور وہاب ریاض محفوظ ہیں، وہاب ریاض ہی ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر واپس لائے، شعیب ملک کافی پریشان اور گھبرائے ہوئے تھے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…