کراچی (این این آئی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ آج کل اْنہیں گیس کی کمی کے سبب کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔انسٹا گرام پر ایک سٹوری لگا کر کراچی والوں کی دْکھتی رگ پر ہاتھ دیا ہے، صنم جنگ کی سٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
وہ کھانا بنا کر ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہی ہیں کہ وہ مختلف دنوں میں کیا پکاتی اور کھاتی ہیں مگر اس دوران گیس کی کمی کے سبب وہ کافی پریشان نظر آ رہی ہیں۔صنم جنگ کی جانب سے انسٹا سٹوری پر بومرنگ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور فالوورز سے پوچھا گیا ہے کہ ’اور کون کون کراچی میں گیس کی کمی کا سامنا کر رہا ہے ؟‘۔صنم جنگ کے اس سوال کے پیچھے چھپی بے بسی اور اْکتاہٹ کو اس وقت تقریباً کراچی میں رہنے والے سب ہی گیس صارفین خصوصی طور پر خواتین بخوبی محسوس کر سکتی ہیں۔دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل پر جب اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو جواب میں اسماء عباس کی جگہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا نام درج تھا جوکہ بالکل غلط معلومات ہے۔دوسری جانب گوگل کی جانب سے یہ غلطی درست کرلی گئی ہے لیکن گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے۔