اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

دپیکا نے نئے سال کے آتے ہی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر  ایسا کام کر دیا جس نے  مداحوں کو بھی حیران کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا پر تمام تر شوبز شخصیات کی جانب سے نئے سال کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور

دوستوں کے ہمراہ جے پور میں ہیں۔لیکن دپیکا نے اچانک نئے سال کے آتے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔دپیکا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی انسٹاگرام پر بے شمار پوسٹس موجود تھیں لیکن اب ان کی انسٹاگرام پروفائل پر ایک پوسٹ بھی نہیں ہے۔دوسری جانب دپیکا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کی جا چکی ہیں۔صارفین کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا جو دپیکا نے اپنے ساری پوسٹس ہی ہٹا دیں۔  کریشی نامی صارف کہتی ہیں کہ دپیکا نے اپنی انسٹاگرام کی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، امید کرتی ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں گی۔  ایک اور صارف کہتی ہیں کہ کیا واقعی دپیکا نے انسٹاگرام پوسٹس اور  تمام تر ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں ؟

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…