کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اشارہ دے دیا

24  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو بتادیا ہے کہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ، اگر ضرورت پڑی تو اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر شاہد مسعود  نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنی پوری ٹیم کو بتادیا گیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اس کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی ان ہاوس تبدیلی کے لیے بھی رضامند نہیں ہیں، اس سلسلے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی وہ شخصیات جو کہ مائنس ون کے بعد آنے کا سوچ رہی تھیں ان سب کو وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر بتا دیا تھا کہ ان کی جگہ کسی کو نہیں لایاجا سکتا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق پاکستان تحریک انصاف صرف عمران خان ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارٹی بھی اکیلے سابق وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں لیکن وہاں فرق صرف یہ ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی مضبوط ٹیم ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ساتھ موجود ہے۔یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو مستعفیٰ ہونے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…