جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں،ملک میں کیا کام کرنا چاہتی ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ

تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا،پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان دراصل ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی، پی پی ن لیگ کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہئے تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا اوراس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، ہم سی پیک منصوبے کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔کشمیر سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ہر فورم پر کشمیریو ں کے جائز حق خود ارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…