لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس میڈم آپ سے ذاتیات کی سیاست کی ہی توقع تھی،جب سیاسی جواب نہ ہو تو اسی سطح پر گرا جاتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ نے میرے مرحوم
والد کے متعلق غلیظ زبان استعمال کرکے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے ،فردوس میڈم اپنے لیڈر کی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہے ۔ کسی کا وکیل ہونا بری بات نہیں ہم آپ کی طرح نہ روز لیڈر بدلتے ہیں نہ پارٹی بدلتے ہیں،آپ اس وقت وزیر تھیں بتائیں ریمنڈ ڈیوس کو باہر کس نے بھیجا،ریمنڈس ڈیوس کی کیا وکالت کی وجہ باہر گیا یا آپ کے سابقہ سلیکٹرز کی وجہ سے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپریشن بتارہا ہے آپ مجھ سے کتنی خوفزدہ ہیں۔آپکے خاندان پر بات کی جاسکتی ہے لیکن میں ہم آپ کی سطح تک گرنا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت روزانہ سیرت النبی پر پروگرام کررہی ہے جس میں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے کیا ان پروگرامز میں کورونا نہیں پھیل رہا ؟،محترمہ ریلی لے کر گوجرانوالہ گئیں کیا وہ کرونا پروف تھی،کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں پھیل رہا ہے؟۔