منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سانحہ کشمور ،پولیس افسر ہیرو قرار، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کشمور میں چار سالہ بچی اور ماں سے اجتماعی آبروریزی کیس میں پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا، جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔کشمور میں دل دہلا دینے والا واقعے نے سوشل میڈیا پر

ہلچل مچا دی۔ خاتون اور اس کی بچی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا اور موضوع سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔دونوںکو نشانہ بنانے والا ملزم رفیق ملک اپنے عبرتناک انجام کو پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ کشمور واقعہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والا اے ایس آئی محمد بخش کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی جان تک دائو پر لگا سکتے ہیں۔ پولیس نے جان پر کھیل کر ملزم کو گرفتار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ ان پولیس افسروں کو سلامت رکھے۔ سلام ہے آپ کو اور آپ کے خاندان کو۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مثال قائم کردی۔سوشل میڈیا پر شہریوں کے علاوہ سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں کے کارکنان بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…