پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اب ان اداروں سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، کراچی سمیت ملک کے 5 شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں،وزیراعظم سے معاملات طے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی سمیت ملک کے 5 شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے سے متعلق معاملات طے پاگئے اور وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی کہ 300فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آباد کے

عہدیداران کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بلند عمارتوں کی اجازت سے متعلق معاملات طے پا گئے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 300فٹ سیاونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے، اب سول ایوی ایشن اور پی اے ایف سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، دونوں اداروں نے تحریری طورپروزیراعظم کو آگاہ کردیا۔آباد کے عہدیداران نے کہا سول ایوی ایشن اورپی اے ایف سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دونوں اداروں نے تحریری طور پر وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔سی اے اے اور پاک فضائیہ نے جواب میں کہا عمارتوں کے اسٹرکچر کا سروے ادارے کریں گے۔آباد کے عہدیداران نے کہا وزیراعظم نے اجازت دیدی سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے بھیج دی، منظوری کے بعد کراچی،لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں ہائی اسٹینڈرڈ ملٹی اسٹوریج عمارتیں بنائی جاسکتی ہیں۔یاد رہے رواں سال ستمبر میں وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی منظوری دی تھی۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرا وژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو اور بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زار کے لیے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…