جڑانوالہ (آن لائن ) بچیانہ میں غربت سے تنگ 4 بچوں کے باپ معذور شخص نے خودکشی کرلی۔45 سالہ شوکت بھٹہ خشت کے قریب رہائش پذیر تھا۔بتایا جاتا ہے کہ شوکت کے گھر گزشتہ روز سے غربت کے باعث بھوک کے ڈیرے تھے شوکت اپنے اہلخانہ کو سلانے کے بعد کمرے میں گارڈر کے ساتھ پھندا لگا کر جھول گیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔