کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے لیے کریڈٹ کارڈ سمیت مختلف طریقوں کے ذریعے ادائیگی پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگیا۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک
آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن سے جاری ایک خط میں پاکستان میں بھارتی مواد سبسکرائب کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے مختلف طریقوں کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بھارتی ویڈیو آن ڈیمانڈ پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں سے اس نوٹی فکیشن میں جاری ہدایت کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگیا۔اس ضمن میں ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ کابینہ ڈویژن کے خط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کا یہ نوٹی فکیشن 9 نومبر کو جاری کیا گیا تھا تاہم یہ آج سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوا جس پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔صحافی حسن زیدی نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان میں زی فائیو کی سبسکرپشن پر پابندی عائد کردی گئی۔