اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

کشمور واقعہ،پولیس افسر کی بیٹی کیلئے بھاری انعام کا اعلان، تعلیمی اخراجات بھی سندھ حکومت اٹھائے گی، قائداعظم پولیس میڈل دینے کی بھی سفارش

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے پولیس افسر محمد بخش کی بیٹی کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اورکشمور کیس سے متعلق کہا ہے کہ محمد بخش کی بیٹی کی تعلیم کے لیے حکومت سندھ اخراجات برداشت کر ے گی، پولیس افسر محمد بخش کی بیٹی یہاں پڑھنا چاہے یا بیرون ملک، اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔پولیس افسر محمد بخش

نے جرات دکھائی، کشمور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم رفیق کو فوری حراست میں لیا، سندھ حکومت وفاقی حکومت سے محمد بخش کے لیے قائداعظم پولیس میڈل کے لیے سفارش کرے گی، پولیس افسرمحمد بخش نے جرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی، پولیس افسر محمدبخش کو سندھ حکومت کی جانب سے گیلری ایوارڈ بھی دیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم اس واقعے نے جھنجوڑ دیا ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سندھ پولیس کشمور نے ایس ایس پی کی سربراہی میں اے ایس آئی محمدبخش برڑونے کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بحیثیت حکومتی ذمہ دار اور والد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اس بہادر اور نیک شخص کوخراج تحسین پیش کرسکوں۔ میں محمد بخش برڑو کی بیٹی کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ اس بیٹی کی ہمت و بہادری مثالی تھی۔ انہوں نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب یہ خاتون محمد بخش برڑو کے پاس پہنچی اس نے انسانی المیہ کوسمجھتے ہوئے فوری طور پر خاتون کواپنے گھر منتقل کیا اور محمد بخش برڑو نے اس گروہ کو پکڑنے کامنصوبہ بنایا جب وہ نامعلوم مقام پر موجود تھے۔ اس پولیس افسر کی بیٹی نے گروہ کے ساتھ بات کی اور ایک پارک میں گروہ آیا جیسے ہی گروہ سامنے آیا رفیق ملک نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

محمد بخش برڑوکی بہادری نہیں ہوتی تو اس وحشیانہ گروہ کو پکڑنا بہت مشکل تھا ۔ اس واقعہ میں اگر محمد بخش برڑو کی بیٹی ساتھ نہ ہوتی تو یہ گرفتاری ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت محمد بخش برڑو کو قائداعظم پولیس میڈل کے لئے وفاق کوخط لکھے گی۔ سندھ حکومت وہ ایوارڈ ان کی جری خدمات کے عوض دے گا اور محمد خان کی بیٹی پولیس اہلکار نہیں ہے ہم

ان کے بھی مشکور ہیں اور اعلی سویلین ایوارڈ کے لئے سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے دفعہ 164 پر ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا ہے اور ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔متاثرہ خاتون اور ان کی بیٹی کو سول اسپتال لاڑکانہ میں ضروری علاج کی سہولیات دی گئی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو بچی کے علاج کے لئے دنیا

میں کہیں بھی جانا پڑے تو سندھ حکومت انتظامات کرے گی مزید برآں بچی کی تعلیم جہاں وہ پڑھنا چاہے سندھ حکومت تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ ترجمان سندھ حکومت نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جانفشانی اور بہادری کے ساتھ محمد بخش برڑو نے ان افراد کو پکڑنے میں مدد کی۔ ایسے افراد کو انجام تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو بحیثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…