لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔