بہاولنگر(این این آئی) وزیر اعظم کا ایک اور نوٹس عوام کو بھاری پڑ گیا‘ چینی اور گھی کی قیمتوں میں 3 سے 10 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جب بھی وزیر اعظم کسی چیزکا نوٹس لیتے ہیں وہ الٹاعوام کو مہنگی پڑ جاتی ہے گزشتہ روز وزیر اعظم نے مہنگائی کا نوٹس
لیا تو مافیا نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھوک میں آئل 238 روپے جبکہ پرچون میں 240 روپے سے 245 روپے کردیا گیا قبل ازیں آئل 230 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا اسی طرح وزیر اعظم کے نوٹس لینے سے قبل چینی کی قیمت 100 روپے سے 102 روپے کلو تھی وزیر اعظم کے نوٹس لیتے ہی چینی کے نرخ 5 روپے فی کلو تک بڑھا دیئے گئے اسی طرح ڈبل روٹی جو قبل ازیں 50 روپے میں دستیاب تھی اب اس کے نرخ 60 روپے کردیئے گئے ہیں انڈے 165 روپے درجن میں فروخت ہورہے تھے جن کے نرخ 170 روپے فی درجن کردیئے گئے اسی طرح برائلر گوشت کے نرخ میں بھی 5 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مصر کی دال 160 روپے کلو سے بڑھ کر 180 روپے کلو تک جا پہنچی ہے چنا جوکہ 160 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا اب 180 روپے کلو تک جا پہنچا ہے مونگ کی دال جو قبل ازیں 200 روپے کلو تھی اب بڑھ کر 220 روپے کلو تک جا پہنچی ہے چاول کے نرخوں میں بھی 5 سے 10 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے130 روپے کلو میں فروخت ہونیوالے چاول کی قیمت 140 روپے کردی گئی ہے اسی طرح دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی وزیر اعظم کے نوٹس لے بعد مہنگی ہوگئی ہے عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم خدا کیلئے آئندہ کسی چیز کا نوٹس نہ لیں یہ قوم پر ان کا احسان عظیم ہوگا کیونکہ جس دن وہ نوٹس لیتے ہیں اگلے دن اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔