پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع،وزیر اعظم پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا افتتاح کردیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا افتتاح کردیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے اسلام اذباد میں منعقدہ تقریب میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا افتتاح کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس وزارت ِخزانہ کا ایک اقدام ہے جس کا انتظام بینک دولت پاکستان چلا رہا ہے تا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے اوور سیز پاکستانیوں اور ریزیڈنٹ

پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ یہ سرٹیفکیٹس روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں صورتوں میں دستیاب ہیں۔وزیراعظم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی معاشی ٹیم نے کس طرح پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل کو کامیابی کے ساتھ حل کر کے ملک کو دوبارہ خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے، وزیراعظم نے اس امر کا اعتراف کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات ِزر مسلسل پاکستان بھیج کر بیرونی کھاتے کے خسارے کے سنگین مسئلے سے نمٹنے میں کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری اور بچت کے پْرکشش مواقع فراہم کرنے کے لیے جدت طرازی پر مبنی اقدامات پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس، جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، کا بیرون ملک پاکستانیوں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس دور دراز مقام سے شخصی موجودگی کے بغیر بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیتے ہیں اور اس کے ذریعے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو اختراعی بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اقدام روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو مزید قابل قدر بنائے گا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ملک کے اندر مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی

کی کہ وہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کریں۔ وزیراعظم نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس متعارف کرانے پر وزیراعظم کے مشیر برائے مالیات اور محاصل ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو سراہا۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹس،پبلک ڈیٹ ایکٹ 1944ء اور این پی سی رولز 2020ء کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے

امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں جاری کردہ ریاستی تمسکات ہیں اور انہیں صرف روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ہی خریدا جاسکتا ہے جو ستمبر 2020ء میں آغاز کردہ اسٹیٹ بینک کا اقدام ہے۔ آر ڈی اے کے بارے میں معلومات اس لنک پر دستیاب ہیں https://www.sbp.org.pk/RDA/index.htm))۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر مختلف میعادوں کیلئے پْرکشش منافع دیا

جاتا ہے۔ یہ خصوصی سرٹیفکیٹس روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ شکل دونوں میں دستیاب ہیں۔ ملک کے اندر مقیم پاکستانی جنہوں نے بیرون ملک اپنے اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہوں وہ بھی امریکی ڈالر میں جاری کردہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے بارے میں معلومات اس لنک پر دستیاب ہیں https://www.sbp.org.pk/NPC/index.html)?)

امریکی ڈالر میں جاری کردہ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 5000 ڈالر ہے اور ایک ایک ہزار ڈالر کے اضافے سے اس سے زیادہ سرمایہ کاری بھی کی جاسکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں۔ پاکستانی روپے میں جاری کردہ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی کم سے کم حد 100000 روپے ہے جس میں دس دس ہزار روپے کے اضافے سے اس سے

زیادہ کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں،نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر حاصل ہونے والے منافع پر دس فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے جو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے منافع پر واجب الادا ٹیکس کی حتمی اور آخری سیٹلمنٹ ہے۔ مزید یہ کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس گوشوارے

جمع کرانا لازم نہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محاصل ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مختلف معاشی چیلنجز پر بالخصوص کووڈ 19 اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے پالیسی اقدامات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے تمام معاشی مسائل کے حل کے لیے

ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔ ڈاکٹر شیخ نے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس، جس کا دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے، کے کامیاب آغاز پر گورنر اسٹیٹ بینک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس میں ایک بڑا اضافہ ہے جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ریزیڈنٹ پاکستانیوں

کو سرمایہ کاری کے پْرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کے اس موقع کو بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ وزارت ِخزانہ کی جانب سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اقدام اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کا اقدام بیرون ملک

پاکستانیوں کے اس مطالبے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ انہیں پاکستان کے مالی شعبے تک مؤثر رسائی فراہم کی جائے اور انہیں اور ریزیڈنٹ پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ یہ دونوں اقدامات نہ صرف مالی وسائل کو مہیا کرنے میں مدد دیں گے بلکہ پاکستان میں زر ِمبادلہ کی آمد کا ایک مستقل، معتبر اور طویل مدتی وسیلہ بن جائیں

گے۔ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے بارے میں اب تک کے اعدادوشمار کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اب تک اس اقدام کا نتیجہ اطمینان بخش اور حوصلہ افزا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دو ماہ سے بھی کم وقت میں 36 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جن سے

ترسیل شدہ 65 ملین امریکی ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس اور ترسیل شدہ رقم اور سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔تقریب میں وزرا، پارلیمنٹ کے ارکان، بینکوں کے صدور اور سی ای اوز اور اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…