لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کے درمیان لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون
خصوصی فردوس عاشق اعوان الجھ پڑیں، پورے پروگرام کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی ایک نہ سْنی۔دونوں سیاسی رہنماؤں کے جھگڑے کی وجہ سے اینکر کو پروگرام ختم کرنا پڑا، دونوں کی بحث پروگرام کے بعد بھی جاری رہی جس کی ویڈیو منیب فاروق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔