کشمور (این این آئی)کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کے سانحے میں ہونے والی اجتماعی طور پر عزت لوٹنے کی تصدیق ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر کشمور میں ماں بیٹی کے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم رفیق ملک کے مزید
2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،پولیس نے بتایا کہ رفیق ملک کشمور کا رہائشی ہے اور وہاں زمیندار ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چند ٹرینڈز زیر گردش ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔کشمور پولیس کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح ہسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا، اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار عزت لوٹتے رہے۔پندرہ روز بعد انہوں نے خاتون کو بچی کے بغیر رہا کیا اور کہا کہ وہ کراچی جا کر مزید خواتین لائے ورنہ اس کی بچی کوماردیا جائے گا۔متاثرہ خاتون نے کشمور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم نے رفیق ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں اس نے تین افراد کو دیکھا جن میں سے دو کی شناخت بطور محمد رفیق ملک اور خیراللہ بگٹی ہوئی جبکہ تیسرے کو پہچانا نہیں جاسکا۔کشمور پولیس نے رفیق ملک کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376، 344 (حبس بیجا)، 420 (دھوکہ دہی) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کشمور واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔سندھ کے علاقے کشمور میں 4 سالہ بچی اور
اس کی والدہ سے لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا۔ معصوم بچی کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری سندھ سے ٹیلیفونک
رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمور واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم رفیق ملک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ خیراللہ سمیت مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزم رفیق نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔