پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، 100 کلو گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد کی اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، 100 کلو گندم کے نرخ 5500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، فی کلو آٹا 68 سے 70 روپے میں فروخت ہونے لگا، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، آلو پیاز مرچیں ٹماٹر سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث تنخواہ دار طبقہ شدید ذہنی اذیت میں

مبتلا ہے۔محکمہ خوراک سندھ کی ناقص حکمت عملی اور مبینہ کرپشن کی وجہ سے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں جاری گندم اور آٹا کے بحران پر تا حال قابو نہ پایا جاسکا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے گندم کوٹہ کی غیرمنصفانہ تقسیم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں 100 گندم کے نرخوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے نرخ 5500 روپے تک پہنچا دئیے ہیں جس کی وجہ سے عوام فی کلو آٹا 68 سے 70 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے 90 فیصد سے زائد عوام کو چکیاں ہی آٹا فراہم کرتی ہیں جنہیں محکمہ خوراک سندھ صرف6 فیصد سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم کر رہا ہے، محکمہ خوراک سندھ کی طرف سے رولر فلور ملز کے فی کلو آٹا کے ریٹ 41.83 روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں آٹا چکی کے نرخ کا تذکرہ نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن نے وزیر خوراک، سیکریٹری اور ڈائریکٹر فوڈ سندھ سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ آٹا چکی مالکان فی کلو گندم سے آٹا بنانے پر آنے والے ساڑھے 14 روپے اخراجات کے مطابق عوام کو آٹا فروخت کر رہے ہیں، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک طرف محکمہ خوراک سندھ آٹا چکیوں کو یومیہ 2400 کلو کے مقابلے میں پہلے 126 اور اب فی پتھر 160 کلو سرکاری گندم کوٹہ فراہم کر رہا ہے جو انتہائی ناکافی ہے اور یہ سرکاری

اسسمنٹ کے مطابق بھی صرف6 فیصد ہے جبکہ بقایا 94 فیصد کے قریب آٹا چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر عوام کو آٹا فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ خوراک سندھ اپنی ہی اسسمنٹ روزانہ فی پتھر 2400 کلو گندم کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو آٹا فراہم کرنے والی آٹا چکیوں کے سرکاری کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…