ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ میں بدزبان کو اٹھاکر باہر پھینک دیا گیا اب پاکستان میں بھی ایسا ہوگا، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

نگر (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکا میں بد زبانوں کو اٹھاکر باہر پھینک دیا گیا اور اب پاکستان میں بھی بدزبانوں کو اٹھاکر باہر پھینکیں گے۔نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ

(ن) لیگ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے جارہی ہے، چوتھی مرتبہ نہ صرف گلگت میں بلکہ پاکستان میں (ن) لیگ اور نوازشریف کا سورج طلوع ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو عوام آپ کا گھیراؤ کرے گی، دھاندلی کا فیصلہ نا مسلم لیگ (ن) مانے گی نا گلگت بلتستان کے عوام مانیں گے، مہنگائی نے گھر اجاڑ دئیے آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بدزبانوں کو امریکا میں اٹھاکر باہر پھینک دیا گیا، پاکستان میں بھی بدزبانوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے، سلیکٹڈ ریجیکٹڈ ہوا، اب یہ جا رہا ہے اور عوام کے الیکٹڈ آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی سے ہمارا مقابلہ ہے لیکن بلاول پر ذاتی حملے برداشت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…