اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے، جو چھوڑ گیا وہ لوٹا، گیدڑ دوڑ جائیں گے ، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلاس( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ بھی بنے گا اور اس کو اس کے حقوق بھی ملیں گے، ابھی الیکشن آیا بھی نہیں اور دھاندلی شروع ہوگئی،اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا۔جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے، جو چھوڑ گیا وہ لوٹا،جو اپنے لیے کھڑ ا نہیں ہو سکتا وہ کارکنوں کے لیے کیا کھڑا ہو گا؟۔مسلم لیگ ن کی

مرکزی نائب صدر مریم نوازنے چلاس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلاس کے متاثرین کو معاوضہ بھی ملے گا اور وہ نوازشریف دیں گے، یہ لاکھ چاہیں دھاندلی کرلیں، جہاں شیر کھڑا ہوجائے تو گیدڑ دوڑ جائیں گے۔ گلگت بلتستان اور پاکستان کی خوشحالی کوووٹ دینا ہے، بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ نہیں جو کہ ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف صوبہ بھی بنائے گا اور متاثرین کو معاوضہ بھی دے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی الیکشن آیانہیں لیکن یہاں پردھاندلی شروع ہوگئی،آپ نے اپنے ووٹ کوچوری نہیں ہونے دینا ، ووٹ ڈالنا بھی ہے اور پہرہ بھی دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے پارٹی چھوڑ جانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنا ہے یہاں سے ن لیگ کاایک امیدوارلوٹاہوگیاہے،وہ لوٹایہاں وزیربھی رہاہے،دباؤ آنے پرلوٹا بننے والاکیاآپ کے ووٹ کاحقدارہے؟جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے،جو اپنے لیے کھڑ ا نہیں ہو سکتا وہ کارکنوں کے لیے کیا کھڑا ہو گا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اب بھی ہمارے دل کے سی ایم ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بن رہا ہے جس سے کئی خاندان، آبادیاں متاثر ہوئیں، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ان کا حق اورمعاوضہ ملنا چاہئے۔ مریم نوازنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ بھی بنے گا اور اس کو اس کے حقوق بھی ملیں گے

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…