اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب کو مزید دو ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا انکشاف موقر انگریزی جریدے میں کیا گیا، جریدے وزارت خزانے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال اگست میں
سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپس کرنے کے بعد اب پاکستان مزید دو ارب ڈالر قرض واپس کرنے جا رہا ہے اور قرض واپس کرنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کو گرنے سے بچانے کے لیے دوسرے نکات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔موقر جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 3سال کے لیے تقریباً 6.2ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دیا گیا تھا، اس میں کیش کی صورت میں 3ارب ڈالراور تیل اور گیس کی صورت میں 3.2ارب ڈالردیے جانے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے اس امدادی پیکیج کی وجہ سے حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو سنبھالا دینے میں بہت مدد ملی۔اگلے ماہ دو ارب ڈالر سعودی عرب کو واپس دینے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔