جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

کانچ اور ریت سے بھر کر کھانا، ظلم کی انتہا اور کئی کئی دن بھوکا رکھنا، بھارتی قید کو یاد کرکے بزرگ شہری نے محفل کو آبدیدہ کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)74سالہ شہری نے 1971میں بھارتی قید کو یاد کر کے محفل کو آبدیدہ کر دیا،کانچ اور ریت سے بھر کر کھانا دینا،ظلم کی انتہا اور کئی کئی دن بھوکا رہ کر جینے کا گر سیکھ لیا ہے،سچے پاکستانی کی داستان سن کر شرکا محفل کی جانب سے

”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے، گزشتہ روز فتح جھنگ کے شہری جاوید نے بتایا کہ وہ 1971کی جنگ کے دوران بھارتی قید میں چلے گئے اور اس دوران انہوں نے کہاکہ پاکستانی قیدیوں کو جو راشن دیا جاتا رہا اس میں ریت اورکانچ کے زیرہ برابر ٹکڑے پھینکے جاتے تھے اور پکانے کے مرحلہ سے لیکر کھانہ کے مرحلہ تک اللہ اللہ کر گردان ہی زبانوں پر رہتی تھی،نوالہ نوالہ میں تکلیف اور آذیت دی جاتی رہی تاہم ہمت نہ توڑ سکے،دن میں دو بار تفتیش جو کہ جسمانی تشدد کی بے پائیاں مثال بن کر رہ گئیں،ایک سوال کے جواب میں جاوید نے کہا کہ بھارتی قید نے تو مضبوط اعصاب کا بنایا اور بوڑھا ہونے کے ناطہ آج بھی جوانوں سے مضبوط ہوں اور کوئی دن ایسا نہیں کہ پروردگارکے ذکر اور انکی رحمتوں سے غافل ہو پاؤں جہاں اس وقت ہماری ہمت اور مضبوط اعصاب ملے وہ سب عطیہ خدا تھے،جاوید نے اس دوران محفل شرکا کو نہ صرف آبدیدہ کیا بلکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…