فیصل آباد (آن لائن) پارلیمارنی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرونا کے وباء کے دوران بجلی کے گھریلوصارفین کو بجلی کا بلوں میں معاف کیا گیا تھاجو کہ حکومت کی جانب سے عوام کو
ایک بڑا ریلیف دیا گیا تھا اگر کسی سے یہ وصول کیا جا رہاہے تو اس کو فوری ختم کردیا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ واپڈا نے صارفین سے ریلیف وصول کرنا شروع کردیا ہے اگر کسی سے یہ ریلیف وصول کیا جارہا ہے تو اس کو ختم کر کے فوری واپس کیا جائے گا آن لائن کے مطابق یہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جواب کے دوران اس وقت کیا جب ان کے بیان پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جانب حکومت کی طرف سے بجلی پر دیا گیا ریلیف واپڈا نے گھریلو صارفین سے اقساط کی شکل میں وصول کرنا شروع کر دیاتومیاں فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا حکومت نے جو انڈسٹری کو بجلی کی شکل میں ریلیف دیا ہے بھی صنعتکاروں اور تاجر وں کیلئے بڑا ریلیف ہے آج ہماری انڈسٹری کے پاس انتا کام ہے کہ کام کیلئے مزدور نہیں ملے رہے،پاکستان کے عوام وزیرا عظم عمران خان کی پالیسیوں سے خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے۔