اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68روپے فی کلو دستیاب ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ امپورٹڈ چینی کی پنجاب حکومت کی طرف
سے مختلف اظلاع میں ترسیل81-84 روپے فی کلو کی قیمت میں فروخت کی جارہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اور یوٹیلٹی سٹورزمیں مزید کم قیمت یعنی 68 روپے فی کلو میں یہ چینی دستیاب ہے۔