جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

خاتون ملازم کو ہراساں کرنے والا بینک اہلکار گرفتار، نوکری سے برخاست

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے

اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قواعد کے مطابق یہ ملزم کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا۔خیال رہے کہ بینک منیجر کی ساتھی خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ شہادتیں موجود ہیں، اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اگر ہم خواتین اوربچوں سے بدسلوکی روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…