سکھر(آن لائن)پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کی بھتیجی انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں سمیت عزیز و اقارب کی شرکت ، خورشید شاہ نے بھی پیرول پر رہا ہو کر نماز جنازہ میں شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما سید خورشید احمد شاہ کی بھتیجی گذشتہ روز انتقال کر گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں سمیت وعزیز و اقارب و شہر کی معروف شخصیات سمیت سکھر خورشید احمد شاہ نے پیرول پر رہائی ملنے کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کی بعد ازیں نماز جنازہ مرحومہ کو پرانہ سکھر میں انکے آبائی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ، واضع رہے کہ مرحومہ خورشید شاہ کے چھوٹے بھائی کپٹین ( ر) وحید شاہ کی بیٹی ہے ، دوسری جانب سے سید خورشید احمد شاہ سمیت سید وحید شاہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے