اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشکوک شخص نے اسٹیج پر بیٹھے مرکزی قائدین کو موبائل پھینک کر مارنے کی کوشش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کے دوران مشکوک شخص نے اسٹیج کی جانب مبینہ طور پر
موبائل فون پھینکا جو کسی رہنما کو نہیں لگا۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مشکوک شہری نے موبائل فون سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو فون مارا جو ان کو نہیں لگا۔