اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول کے بیان سے کوئی اعتراض نہیں وہ واضح بیان تھا،بلاول کے بیان کو غلط رنگ دینا کچھ لوگوں کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مستقبل بدلا ہوا پاکستان ہے
جو آئین اور قانون کے مطابق چلے گا ،ن لیگ نے جتنی قربانیاں دی ہیں جتنا نقصان برداشت کیا ہے اب ہمارا بیانیہ تبدیل نہیں ہو گا ،ن لیگ نے جو مراحل طے کیے ہیں اب یہ بیانیہ ہمارا نہیں عوام کا بیانیہ بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول کے بیان سے کوئی اعتراض نہیں وہ واضح بیان تھا،بلاول کے بیان کو غلط رنگ دینا کچھ لوگوں کی ضرورت ہے ،حکومتی لوگوں کا حال ڈوبتی کشتی کو تنکے کا سہارا جیسا ہی ہے،حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول، مریم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو معلوم ہے کہ ایسا کون اور کیوں کروا رہا ہے ،ہم لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کی اصل منزل پاکستان ہے اور وہ واپس ضرور آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں دھاندلی ہو چکی ہے اور کروائی بھی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے باوجود گلگت بلتستان الیکشن میں ن لیگ نے خدمت کی ہوئی ہے اس لیے انشاء اللہ ہماری اچھی کارکردگی ہو گی۔