جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کی دوسری لہر بہت مہلک ہےپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبر دار کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔پی ایم اے نے ماسک لازمی پہننے اور خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ضرور کریں، تھوڑے جرمانے عائد کریں اور اس عمل پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔پی ایم اے کے مطابق وبا کی دوسری لہر بہت مہلک ہے اور اس سے تین ہفتوں میں 8 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت عوام میں ماسک کی مفت تقسیم کرے، ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں بھی قابو میں رکھی جائیں، میڈیا بھی ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی تصاویر نہ چلائے۔پی ایم اے کے مطابق حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کیلئے باقاعدہ پی پی ای فراہمی کا بھی بندوبست کرے، حکومت کو ہیلتھ کیئر ورکز کی ترجیحی بنیادوں پر حفاظت کرنی چاہئے اور حکومتی اعلان کردہ شہداء پیکیج کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…