کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں نوجوان کو خواتین کو چھیڑنے پر شہریوں نے مار مار کر ادھ موا کر دیا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، یہ نوجوان بغیر پینٹ کے برقعے میں ملبوس تھا اور خواتین کو دیکھ کر غلط حرکتیں کر رہا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان لیاقت
آباد مارکیٹ میں برقعے میں بغیر پینٹ کے گھوم رہا تھا اور خواتین کو دیکھ کرغلط حرکتیں کر رہا تھا۔ نشاندہی پر شہریوں نے اسے پیٹ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم بغیر پینٹ پہنے مارکیٹ میں گھوم رہا تھا اور پینٹ اپنی گاڑی میں ہی چھوڑ آیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم خواتین کے ساتھ غلط حرکات کرنے کے لئے ایسے حلیے میں پھر رہا تھا، جس کے بعد نشاندہی پر شہریوں نے اسے پیٹ پیٹ کر ادھ موا کر دیا۔پولیس نے لیاقت آباد کے ماڈل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کا بیان بھی حاصل کرلیا ہے، نوجوان کا کہناہے کہ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، وہ نجی کمپنی میں سیلزمین کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔پولیس کو اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے قریب نہیں آنے دیتی اور اس پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ دوسرا مکان کرایہ پر لے اور اپنے والدین کو چھوڑ دے۔ملزم نے موقف اپنایا کہ اسی وجہ سے وہ اس طرح کی حرکت کرنے پر مجبور ہوا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے برقعہ بھی اپنی بیوی کا ہی پہنا ہوا تھا۔عدالت کی طرف سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر اسے پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔