جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز اور اعلیٰ عسکری شخصیت میں ملاقات کا انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چند روز قبل ایک عسکری شخصیت سے ملاقات کی تھی، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مریم نواز کی تقریر پر بات کرتے

ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن میں فوج نہ آئے  تو فوج نہیں آ رہی، ان کو اعلیٰ سطح پر گارنٹی دے دی گئی ہے کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہو گی، انہوں نے مریم نواز سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ وہ کچھ عرصہ پہلے انہی جنرل صاحب کے خلاف جن کے خلاف رات دن پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور غلیظ حملے کر رہے ہیں ان کو رات کے اندھیرے میں ملنے کیوں گئی تھیں، کیا باتیں ڈسکس کی تھیں، ان کو چیلنج ہے میں کہتا ہوں یہ تردید کریں تاکہ سارے حقائق بتائے جائیں، یہ دو جرنیلوں پر حملہ کر رہی ہیں ان میں سے ایک سے انہوں نے ملاقات کی، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ معروف صحافی نے کہا کہ وہاں پر انہوں نے چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی بات کی جس پر انہیں جواب دیا گیا  آپ کی مرضی ہے اگر آپ کے پاس ووٹ پورے ہیں تو جو مرضی کریں، اس طرح کے مطالبات کیے گئے، ایک طرف آپ گالیاں دے رہے ہیں اور دوسری طرف آپ رات کے اندھیرے میں فوج کے سربراہ یا ایجنسی کے سربراہ سے ملنے کیوں گئی تھیں یہ کس طرح کی سیاست کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…