بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کتنی بڑی رقم ،کہاں ، کیسے اور کس نے منتقل کروائی ؟ کتنے کروڑوں کی ٹی ٹی لگوائی گئی ؟شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننےوالے یاسر مشتاق کے تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کتنی بڑی رقم ،کہاں ، کیسے اور کس نے منتقل کروائی ؟ کتنے کروڑوں کی ٹی ٹی لگوائی گئی ؟شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے یاسر مشتاق کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈروا باکس کھل گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے یاسر مشتاق کا بیان ریکارڈ ہو گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے

مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ یاسر مشتاق نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ2014 میں شریف خاندان کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے 60 کروڑ روپے وائٹ کرانے کے لیے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کاروباری تعلقات کی وجہ سےہم نے کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی اور 2014 میں بیرون ملک سے 21 کروڑ سے زائد رقم کمپنی اکاؤنٹ میں آئی۔یاسر مشتاق کے مطابق سرکلر روڈ پر ایک بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا گیا جس میں 29 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیلی گرافگ ٹرانزیکشن (ٹی ٹی) لگوائی گئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے اپنے ملازم طاہر نقوی کے نام پر وقار ٹریڈنگ کمپنی بنائی اور اس اکاؤنٹ سے 10کروڑ روپے مشتاق اینڈ کمپنی کے نام چیک کے ذریعے ٹرانسفر کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم کو قانونی رنگ دینے کے لیے سلیمان شہباز نے دو فرضی معاہدے کیے جن کے مطابق ہم نے سلیمان شہباز کو 30 کروڑ روپے قرض دیا۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔اس کیس میں شہباز شریف گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ عدالت نے اس کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…