جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ، انشا للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔جمعہ کو گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ

محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کرونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سفرا معاشی سفارتکاری کے ذریعے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انشا للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 18 کروڑ ڈالر زسے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 29 اکتوبر کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 6 کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے مجموعی  ذخائر بڑھ

کر 12 ارب 18 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 29 اکتوبر تک 7 ارب 17 کروڑ ڈالرز موجود تھے۔ اگر مجموعی ذخائر کی مالیت کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ اضافے کے بعد 19 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔واضح رہے کہ  29 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں

26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد مرکزی بینک

کے ذخائر  کی مالیت بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینک کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…