منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کا نواز شریف کیخلاف بیان چیئرمین پیپلزپارٹی کے حالیہ انٹرویو پر ن لیگ کا سخت ردعمل‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان میاں نواز شریف محمد زبیر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی عزت کرتے ہیں، وہ ہمارے پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں ۔ بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوے محمد زبیر نے کہا بلاول بھٹو کی اپنی زاتی رائے ہے ، پیپلز پارٹی کی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم رہے ، ان کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ۔ انہوں نے کہا کہ

اہم بات ہے کہ میاں نواز شریف نے گوجرانولہ جلسے میں جو کہا تھا وہ ہمارے حکومتی تجربے میں آئی تھی ۔یہ بات ظاہر ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ سویلین بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے قوم کو بتائیں ۔تاکہ مستقبل میں وہ چیزیں نہ ہوں جو ماضی میں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا جو اظہار میاں نواز شریف نے کیا تھا وہ کہانی کی بنیاد پر نہیں تھا بلکہ یہ حقائق تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے حقائق بیان کیے ہیں ۔جیسے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے جو تجربے ہوتے ہیں ، ان کے ساتھ جو ہوتا ہے وہ اس ہی کی بنیاد پر رد عمل کرتے ہیں خواہ انھیں وفاقی حکومت سے گلہ شکوہ ہو یا کسی ادارے سے ہو ۔انہوں نے کہا جب مریم کے دورہ کراچی میں دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے حوالے سے جو حادثہ ہوا تھا ۔اس واقعہ کے بعد پچاس پولیس افسران اور آئی جی پولیس نے رد عمل دیا تھا ۔ انہوں نے کہا بلاول نے اس واقعہ پر چیف اف آرمی اسٹاف سے تحقیقات کرنے کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اس بات کی تائید کی تھی جو بات میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں کی تھی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان ذاتی رائے قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، نام سن کر دھچکا لگا ،نوازشریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں

یقین ٹھوس ثبوت کے بغیر نام نہیں لئے ہونگے ،انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے،عمران خان کی حکومت لانے کی ذمہ داری کسی شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی،نواز شریف اپنے طریقے سے بات کر سکتے ہیں جوانکا حق ہے،میں اپنے طریقے سے بات کروں گا،عمران خان اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ادارے بدنام ہوتے ہیں،پاکستان میں ہر

ادارہ اپنا کام کرے،تسلیم کرنا ہو گا ترقی پسند جمہوریت ہی واحد راستہ ہے ، کمزور جمہوریت آمریت سے کئی درجے بہتر ہے،پی ڈی ایم کا ایک اتحاد ہے ،ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرارداد میں واضح ہے،میں اور میری جماعت اے پی سی کے دوران تشکیل پانے والے ایجنڈے پر مکمل طور پر قائم ہے،پی ڈیم ایم کے پاس ابھی استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے ، دھرنے بھی دیے جا سکتے ہیں، کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کی گرفتاری معاملے پر انکوائری چل رہی ہے ، یقین ہے قصوروار

افراد کا تعین کر کے سزا دی جائیگی ، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے لوگوں کے حقِ حکمرانی اور حقِ ملکیت کے لیے کام کر رہی ہے،عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے اعلان انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے ، عمران خان یوٹرن لیتے ہیں، پیپلز پارٹی خود پارلیمان میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لے کر جائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…